جنگ بندی کے بعد ایران کا امریکی اڈوں پر میزائل حملہ، امریکی فوج نے حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
جنگ بندی کے بعد ایران کا امریکی اڈوں پر میزائل حملہ، امریکی فوج نے حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن/عمان: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
امریکی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا اور کوئی بڑا نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن میں واقع امریکی اڈے کی جانب میزائل داغے، جبکہ اردن کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق اردن کے میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو فضا ہی میں ناکام بنا دیا۔
روسی میڈیا نے بھی ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
