جولائی 29, 2026

سلمان خان کی آسام سیلاب متاثرین کے لیے مرحلہ وار امدادی مہم، خوراک، راشن اور ادویات کی فراہمی شروع

0
سلمان خان کی آسام سیلاب متاثرین کے لیے مرحلہ وار امدادی مہم، خوراک، راشن اور ادویات کی فراہمی شروع

سلمان خان کی آسام سیلاب متاثرین کے لیے مرحلہ وار امدادی مہم، خوراک، راشن اور ادویات کی فراہمی شروع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ممبئی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے ریاست آسام میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اپنی فلاحی تنظیم ’بینگ ہیومن‘ کے ذریعے مبینہ طور پر مرحلہ وار امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے آسام کے سلمان خان فین کلب (ایس کے ایف سی) کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سیواساگر کے متاثرین میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جو گوہاٹی سے متاثرہ علاقوں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہر امدادی پیکٹ میں بسکٹ، گڑ، پوہا، مُرّی، ڈبل روٹی، چیز اور جیم شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی کم از کم تین روز کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق امدادی مہم کے دوسرے مرحلے میں آئندہ ہفتے راشن کٹس اور ادویات تقسیم کی جائیں گی، جبکہ آخری مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں اور اسپتالوں کی بحالی میں بھی تعاون کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان ممبئی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تاہم اداکار یا ان کی تنظیم کی جانب سے اس امدادی مہم کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے