جولائی 28, 2026

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں قصوروار قرار دے دیا

0
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں قصوروار قرار دے دیا

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں قصوروار قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت کے دوران این سی سی آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں قصوروار قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ مومنہ اقبال کی جانب سے عدنان احسان ایڈووکیٹ جبکہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے رانا معروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ سے متعلق تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ تفتیش میں قصوروار قرار پائے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیا، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی آزادی ان کی مؤکلہ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر مبینہ ہراسگی اور دھمکیاں دینے کے الزام میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے