برطانیہ میں ایک سال کے دوران مساجد پر 70 سے زائد حملے، نفرت انگیز جرائم میں بھی اضافہ
برطانیہ میں ایک سال کے دوران مساجد پر 70 سے زائد حملے، نفرت انگیز جرائم میں بھی اضافہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)برطانیہ بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران مساجد اور دیگر مسلم عبادت گاہوں پر 70 سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ اوسطاً ہر پانچ روز بعد ایک مسجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر برٹش مسلم ٹرسٹ نے حکومت سے مساجد کے لیے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ کئی مساجد کو حکومتی سکیورٹی فنڈ کے حصول کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
حکومت نے مساجد کی سکیورٹی کے لیے فنڈنگ بڑھا کر 40 ملین پاؤنڈ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں بھی تقریباً 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
