لاہور: وفاقی وزیر عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحے سمیت گرفتار
لاہور: وفاقی وزیر عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحے سمیت گرفتار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے بعد فائرنگ کی۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی، جبکہ اس کے زیرِ استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ وہ اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے انہیں کراس کیا اور نوجوان نے پانچ فائر کیے۔ ان کے مطابق انہوں نے گاڑی کا پیچھا کیا اور فوری طور پر ناکے پر موجود پولیس کو اطلاع دی۔
