جولائی 17, 2026

ٹرمپ کا چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام، تحقیقات کا حکم

0
ٹرمپ کا چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام، تحقیقات کا حکم

ٹرمپ کا چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کامیاب نہ ہوں، اسی لیے ان کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات فوری طور پر ڈی کلاسیفائی کی جائیں گی، جبکہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین کے مبینہ کردار کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں بھی چین نے مداخلت کی تھی اور دعویٰ کیا کہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر آنے سے امریکی انتخابی نظام کی خامیاں بے نقاب ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دیتے ہوئے کانگریس سے "ووٹر آئی ڈی سیو امریکا ایکٹ” منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تقریر نشر نہ کرنے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ کیے جانے چاہییں۔

چین کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے