جولائی 17, 2026

پیرو میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 14 افراد ہلاک، 5 زخمی

0
پیرو میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 14 افراد ہلاک، 5 زخمی

پیرو میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 14 افراد ہلاک، 5 زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پیرو میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال میں واقع کاجمارکا ریجن کے علاقے سان جوآن میں کھائی میں جا گری۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 5 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے