جولائی 16, 2026

مفتی عبدالقوی کا پوڈکاسٹ میں خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل

0
مفتی عبدالقوی کا پوڈکاسٹ میں خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل

مفتی عبدالقوی کا پوڈکاسٹ میں خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خود کو "ٹھرکی” قرار دیتے ہوئے ایسا بیان دیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو "ٹھرکی” یا "فلرٹ” سمجھتے ہیں؟ اس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیا، "جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔”

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے اور وہ اسی رویے کو "ٹھرک” سے تعبیر کرتے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے میزبان فریحہ فرخ کو ایسے مہمان کو پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ کم از کم انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر اعتراف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے