جولائی 14, 2026

ساحلِ سمندر پر سجل علی کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں نے خوبصورتی کے چرچے شروع کر دیے

0
ساحلِ سمندر پر سجل علی کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں نے خوبصورتی کے چرچے شروع کر دیے

ساحلِ سمندر پر سجل علی کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں نے خوبصورتی کے چرچے شروع کر دیے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں مداح ان کے منفرد انداز اور اسٹائل کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

تعطیلات کے دوران سجل علی نے رنگ برنگا ٹائی اینڈ ڈائی سلیولیس میکسی ڈریس زیب تن کیا، جس میں نیلے، پیلے، میجنٹا اور سفید رنگوں کا حسین امتزاج نمایاں تھا۔ اداکارہ نے اپنے لک کو لیئرڈ نیکلیس، سنہری ہُوپ بالیوں، اینکلٹ اور اوول طرز کے سن گلاسز سے مکمل کیا، جبکہ کھلے بالوں نے ان کے ساحلی انداز کو مزید دلکش بنا دیا۔

ساحلِ سمندر پر سنہری ریت، سرسبز پہاڑیوں اور چٹانی مناظر کے درمیان لی گئی تصاویر میں سجل علی کو ننگے پاؤں چہل قدمی کرتے، سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے، ریت پر بیٹھے اور مختلف انداز میں پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردِعمل دیا، جہاں مداحوں نے ان کی خوبصورتی، سادگی اور فیشن سینس کو سراہتے ہوئے نئے لک کو منفرد اور متاثرکن قرار دیا۔

واضح رہے کہ سجل علی نے 2009ء میں سٹ کام "نادانیاں” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے فلم "زندگی کتنی حسین ہے” سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جبکہ 2017ء میں بالی ووڈ فلم "موم” میں معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے