ٹرمپ کا ایران کے خلاف مزید حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز میں امریکی کردار بڑھانے کا عندیہ
ٹرمپ کا ایران کے خلاف مزید حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز میں امریکی کردار بڑھانے کا عندیہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا اور آج بھی حملے کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ مفاہمتی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں، جس کے بعد امریکا ایرانی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کی اعلیٰ سطح کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور آبنائے ہرمز میں ایران کی صلاحیت محدود کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی معاہدے کا امکان موجود ہے، تاہم فی الحال کارروائیاں جاری رہیں گی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی رکھی جائے گی تاکہ دیگر ممالک اسے آزادانہ استعمال کر سکیں، جبکہ ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا آبنائے ہرمز میں کردار ادا کر رہا ہے، انہیں اس کے اخراجات بھی برداشت کرنے چاہئیں۔
