جولائی 14, 2026

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوں گے

0
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوں گے

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی و وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چکوال، جہلم، گجرات، حافظ آباد، ساہیوال اور اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ دیر، چترال، سوات، کالام، مالم جبہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وسطی اور بالائی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔ تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، کراچی اور ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، جبکہ خضدار، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے