وفاقی کابینہ میں نوجوان اور نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی بعض وزارتوں کی کارکردگی پر برہمی
وفاقی کابینہ میں نوجوان اور نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی بعض وزارتوں کی کارکردگی پر برہمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں نوجوان اور نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے محنتی، متحرک اور بہتر نتائج دینے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتِ آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی غیر مطمئن ہیں، جبکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔
