جولائی 12, 2026

ایران کا خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، امریکا نے بھی نئی کارروائیوں کا اعلان کر دیا

0
ایران کا خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، امریکا نے بھی نئی کارروائیوں کا اعلان کر دیا

ایران کا خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، امریکا نے بھی نئی کارروائیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تہران/واشنگٹن: ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے عُمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عُمان کی بندرگاہ دُقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز پر حملے کیے گئے۔

ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں العدید فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن سے جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نقصان پہنچا۔

ایرانی فوج کے مطابق کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگر کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر مبینہ حملے کے بعد کی گئی ہیں۔

فریقین کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے