جولائی 11, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے

0
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ آج عمان کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی اپنے دورۂ عمان کے دوران عمانی حکام سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران آبنائے ہرمز کی صورتحال، خلیجی خطے میں سلامتی اور دیگر اہم علاقائی معاملات بھی بات چیت کا حصہ ہوں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران مختلف علاقائی و سفارتی رابطوں کے ذریعے صورتحال میں بہتری کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے