جولائی 11, 2026

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

0
حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی کی شرح ایک بار پھر 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں اضافے کے بعد نئی شرح نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر پڑے گا، جس کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج ہی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے