جولائی 11, 2026

اسپین نے بلجیم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

0
اسپین نے بلجیم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے بلجیم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاس اینجلس: اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلجیم کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسپین نے جارحانہ آغاز کیا اور میچ کے 30ویں منٹ میں فابیان رویز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم بلجیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 41ویں منٹ میں چارلس کے خوبصورت ہیڈر کی بدولت اسکور 1-1 سے برابر کر دیا، اور پہلے ہاف کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کے لیے بھرپور حملے کیے، تاہم دفاعی کھیل کے باعث کوئی ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

میچ کے 88ویں منٹ میں میکل میرینو نے خوبصورت گول کر کے اسپین کو دوبارہ برتری دلائی، جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ اس فتح کے ساتھ سابق عالمی چیمپئن اسپین نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ بلجیم کا سفر کوارٹر فائنل میں ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے