جولائی 9, 2026

آبنائے ہرمز ایرانی خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی، امریکی دھمکیوں سے نہیں: محمد باقر قالیباف

0
آبنائے ہرمز ایرانی خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی، امریکی دھمکیوں سے نہیں: محمد باقر قالیباف

آبنائے ہرمز ایرانی خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی، امریکی دھمکیوں سے نہیں: محمد باقر قالیباف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں کے تحت نہیں بلکہ ایران کے انتظامات اور خودمختاری کے مطابق کھولی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق تمام فیصلے ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ ایسی کوئی کارروائی دہرائی گئی تو اس کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے