کراچی میں نیگلیریا فاؤلری کا ایک اور شکار جاں بحق
کراچی میں نیگلیریا فاؤلری کا ایک اور شکار جاں بحق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی: شہر میں نیگلیریا فاؤلری سے متاثرہ 44 سالہ شہری انتقال کر گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق مریض میں نیگلیریا فاؤلری کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے باعث اسے شدید دماغی انفیکشن لاحق ہو گیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، تاہم دورانِ علاج وہ جانبر نہ ہو سکا۔ حکام نے شہریوں سے آلودہ پانی سے احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
