ایران کا دعویٰ: بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات سمیت 85 اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے
ایران کا دعویٰ: بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات سمیت 85 اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات سمیت مجموعی طور پر 85 اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی بیان کے مطابق حملوں میں بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر اور کویت کی علی السالم ایئر بیس کو بھی ہدف بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ صرف ابتدائی جواب ہے اور ایران اپنی خودمختاری و قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
تاہم امریکا، بحرین اور کویت کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ حملوں، نقصانات اور جانی نقصان کی آزاد ذرائع سے بھی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایرانی دعوے کی تصدیق ہوتی ہے تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
