جولائی 5, 2026

ٹرمپ کا دعویٰ: آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی

0
ٹرمپ کا دعویٰ: آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی

ٹرمپ کا دعویٰ: آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں ایرانیوں کو روتا دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے ایک صحافی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا، "میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چاہے تو اس موقع پر جمع ایرانی قیادت کو ایک ہی حملے میں نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم ایسا نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی قیادت باقی نہیں رہے گی۔

دوسری جانب امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے اور امریکا دنیا کے بہادر ترین لوگوں کا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکا دنیا بھر کے لیے امید کی علامت ہے، اور ان کی حکومت امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دے گی۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے تیسری صدارتی مدت سے متعلق بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے تباہ کر دیا”، اور دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے