جولائی 5, 2026

ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل: مراکش اور کینیڈا کے میچ میں 8 یلو کارڈز جاری

0
ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل: مراکش اور کینیڈا کے میچ میں 8 یلو کارڈز جاری

ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل: مراکش اور کینیڈا کے میچ میں 8 یلو کارڈز جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں مراکش اور میزبان کینیڈا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں بار بار فاؤلز کے باعث ریفری نے مجموعی طور پر آٹھ یلو کارڈز جاری کیے۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ کے پہلے ہاف میں ہی چھ کھلاڑیوں کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔ 20ویں منٹ میں مراکش کے ریڈونے ہلال، 40ویں منٹ میں مراکش کے اشرف حکیمی اور کینیڈا کے رچی لریا، 43ویں منٹ میں جوناتھن ڈیوڈ، جبکہ 45ویں منٹ میں مراکش کے گول اسکورر عزالدین اوناحی پر فاؤل کے بعد ایک اور یلو کارڈ جاری کیا گیا۔

دوسرے ہاف میں بھی سخت کھیل کا سلسلہ جاری رہا، جہاں مراکش کے بلال اور کینیڈا کے لیوک ڈی فوسٹ اور کائل لارین کو یلو کارڈز دکھائے گئے۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ یلو کارڈز کا ریکارڈ ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کے نام ہے، جس میں ریفری نے مجموعی طور پر 18 یلو کارڈز جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے