سبرینا کارپنٹر اور پیئرو ہنکاپی کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش میں، تاحال کوئی تصدیق نہیں
سبرینا کارپنٹر اور پیئرو ہنکاپی کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش میں، تاحال کوئی تصدیق نہیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ سبرینا کارپنٹر اور ایکواڈور کے فٹبالر پیئرو ہنکاپی کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تاہم دونوں شخصیات نے ان دعوؤں کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب گزشتہ ہفتے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے دوران سبرینا کارپنٹر کو ایکواڈور کی ٹیم کی حمایت کرتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ایکواڈور کے اسٹار ڈیفنڈر پیئرو ہنکاپی کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا۔
تاہم نہ سبرینا کارپنٹر اور نہ ہی پیئرو ہنکاپی نے کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ اس وقت سنگل ہیں، جس کے باعث ڈیٹنگ سے متعلق تمام دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
دوسری جانب پیئرو ہنکاپی حال ہی میں میکسیکو کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران ایک واقعے کے باعث بھی خبروں میں رہے، جب مخالف کھلاڑی سے گفتگو کے دوران منہ ڈھانپنے پر وی اے آر کی مداخلت کے بعد ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھایا۔
واضح رہے کہ سبرینا کارپنٹر کا نام ماضی میں بھی کئی معروف شخصیات کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم ان میں سے بیشتر خبروں کی کبھی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ موجودہ افواہوں پر بھی دونوں کی خاموشی کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
