تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری
تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں ان کا جسدِ خاکی تہران کے امام خمینی حسینیہ میں رکھا گیا ہے تاکہ عوام، رہنما اور دیگر اہم شخصیات آخری دیدار کر سکیں۔
دارالحکومت تہران میں تعزیتی تقریبات کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات نافذ ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کی متوقع شرکت کے پیش نظر متعلقہ ادارے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
