جولائی 3, 2026

بیلجیئم کی سنسنی خیز فتح، سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

0
بیلجیئم کی سنسنی خیز فتح، سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بیلجیئم کی سنسنی خیز فتح، سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سیٹل: فٹبال عالمی کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سیٹل میں کھیلے گئے اس میچ کا آغاز ہی جارحانہ انداز میں ہوا، جہاں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

مقررہ وقت اور اضافی وقت کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں 2، 2 گول سے برابر رہیں، تاہم اضافی وقت میں فیصلہ کن لمحہ اس وقت آیا جب بیلجیئم کے کھلاڑی ٹیلی مینس نے پنالٹی پر گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس جیت کے ساتھ بیلجیئم نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اسے مزید سخت اور اہم مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے