جولائی 1, 2026

پنجاب سے 35 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی واپس بھیجے جا چکے

0
پنجاب سے 35 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی واپس بھیجے جا چکے

پنجاب سے 35 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی واپس بھیجے جا چکے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، جہاں اب تک 35 ہزار 719 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 72 افراد مختلف ہولڈنگ مراکز میں موجود ہیں، جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق واپس بھیجے گئے افراد میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔

ان افراد میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 135 افغان شناختی کارڈ رکھنے والے اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل قانون کے مطابق مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے