متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق شروع
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق شروع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق شروع ہو گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3.40 درہم، اسپیشل پیٹرول 3.29 درہم، ای پلس پیٹرول 3.21 درہم جبکہ ڈیزل 3.60 درہم فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث شہریوں نے سفری اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے، جن میں ایک ہی گاڑی کا استعمال، غیر ضروری سفر سے گریز اور عوامی نقل و حمل سے استفادہ شامل تھا۔
شارجہ، دبئی اور دیگر علاقوں کے متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں سے انہیں ہر ماہ قابلِ ذکر بچت ہوگی، جس سے گھریلو اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
شہریوں کے مطابق اگرچہ قیمتوں میں کمی سے مجموعی بجٹ پر بہت بڑا فرق نہیں پڑے گا، تاہم روزمرہ سفر پہلے کے مقابلے میں آسان اور نسبتاً کم خرچ ہو جائے گا۔
