جولائی 1, 2026

میکسیکو اور ناروے کی شاندار فتوحات، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

0
میکسیکو اور ناروے کی شاندار فتوحات، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

میکسیکو اور ناروے کی شاندار فتوحات، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راونڈ آف 32 میں میکسیکو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو دو صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میکسیکو نے پورے میچ میں کھیل پر گرفت برقرار رکھی اور دو گول اسکور کیے، جبکہ ایکواڈور کوئی گول نہ کر سکا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ایکواڈور کی عالمی کپ مہم اختتام پذیر ہو گئی۔

پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

دوسری جانب ڈیلاس کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ناروے کی جانب سے پہلا گول انتونیو نووا نے کیا، جس کے باعث پہلے ہاف کے اختتام تک ناروے کو برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کے ڈیالو نے 74ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم میچ کے آخری لمحات میں ایئرلنگ ہالینڈ نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے ناروے کو فتح دلا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے