جون 30, 2026

علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے

0
علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے

علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ اپنے دورے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر محسن نقوی کے دورۂ سعودی عرب کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے