سرحد پار کارروائی، انتیس دہشت گرد ہلاک، تین ٹھکانے تباہ
سرحد پار کارروائی، انتیس دہشت گرد ہلاک، تین ٹھکانے تباہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار کارروائی کرتے ہوئے افغان علاقوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق کارروائی میں جماعت الاحرار اور فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اٹھائیس جون کو باجوڑ میں بھی ایک کارروائی کے دوران خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد جماعت الاحرار سے تعلق رکھتے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں آپریشن غضب الحق کے تحت انجام دیں۔
