جون 29, 2026

امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اچانک اضافہ

0
امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اچانک اضافہ

امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اچانک اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 58 سینٹ اضافے کے بعد 72.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 88 سینٹ مہنگا ہو کر 70.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ کشیدگی کے باعث قیمتوں نے دوبارہ اوپر کی جانب رخ کر لیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل منڈی کو سپلائی میں رکاوٹوں، تیل بردار جہازوں کی تاخیر، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان اور بعض پیداواری بندشوں جیسے خطرات کا سامنا ہے، جبکہ سرمایہ کار سپلائی کی بحالی کی رفتار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے