وزن کم کرنے والے انجیکشن ذائقہ اور سونگھنے کی حس متاثر کر سکتے ہیں، تحقیق
وزن کم کرنے والے انجیکشن ذائقہ اور سونگھنے کی حس متاثر کر سکتے ہیں، تحقیق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مشہور انجیکشن مونجارو اور اوزیمپک استعمال کرنے والے افراد میں ذائقہ اور سونگھنے کی حس متاثر ہونے کا خطرہ تقریباً پچاس فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ ادویات بھوک کم کرکے اوسطاً جسمانی وزن میں تقریباً پندرہ فیصد کمی لانے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں، تاہم بعض افراد میں کھانے کا ذائقہ اور خوشبو محسوس کرنے کی صلاحیت بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں عام طور پر ہر ایک ہزار میں تقریباً دو افراد کو ذائقہ اور سونگھنے کی حس میں تبدیلی کا سامنا ہوتا ہے، جبکہ اس گروپ کی ادویات استعمال کرنے سے یہ خطرہ تقریباً دوگنا ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر وزن کم کرنے والی یہ ادویات استعمال کرنے کے دوران ذائقہ یا سونگھنے کی حس میں غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
