جون 27, 2026

آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی

0
آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی

آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی یادگار کامیابی حاصل کر لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان لورکن ٹکر نے نصف سنچری جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز اسکور کیے۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آئرلینڈ کے باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو بڑی شراکت قائم کرنے کا موقع نہ دیا۔

پہلا بین الاقوامی میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے تین وکٹیں حاصل کر کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ نے دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے