صدر مملکت نے فنانس بل کی توثیق کر دی، نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا
صدر مملکت نے فنانس بل کی توثیق کر دی، نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد فنانس بل 2026-27 کی توثیق کر دی ہے۔ دستخط کے بعد بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ بجٹ کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ جبکہ ٹیکسوں اور محصولات سے متعلق نئے اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔
