وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ ، درجنوں عمارتیں منہدم ، 32 افراد ہلاک ، 700 زخمی
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ ، درجنوں عمارتیں منہدم ، 32 افراد ہلاک ، 700 زخمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور اس کے نواحی علاقوں میں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو شدید زلزلوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلوں کی شدت بالترتیب 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی خسارے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زلزلے شام 6 بج کر 4 منٹ پر کراکس کے مغربی علاقے میں آئے، تاہم ان کے جھٹکے پورے ملک میں محسوس کیے گئے جبکہ پڑوسی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں بھی زمین لرز اٹھی۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ امدادی، طبی اور سکیورٹی اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کئی مقامات پر لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث فضائی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے، جبکہ تباہی کی مکمل صورتحال سامنے آنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
