پیراگوئے کے اہم کھلاڑی ایک میچ کے لیے معطل
پیراگوئے کے اہم کھلاڑی ایک میچ کے لیے معطل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پیراگوئے کی قومی فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی میگوئل المیرون کو ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
میگوئل المیرون کو 19 جون کو پیراگوئے اور ترکیہ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
عالمی فٹبال کے نگران ادارے کے مطابق کھلاڑی نے ضابطۂ اخلاق کی ایک شق کی خلاف ورزی کی، جس کی بنیاد پر انہیں ایک میچ کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ یہ معطلی پیراگوئے کے عالمی کپ 2026 کے اگلے میچ میں نافذ ہوگی، جس کے باعث میگوئل المیرون اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف کسی قسم کی اپیل کا حق حاصل نہیں ہوگا، لہٰذا معطلی کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔
