جون 25, 2026

لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے عزم کا اظہار

0
لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے عزم کا اظہار

لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی پاکستان ہائی کمیشن کے افسر حسیب بن عزیز نے کی، جبکہ ہائی کمیشن کے افسران اور عملے نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بھارت کے خلاف میچز کے دوران کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

منظور الحسن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زیادہ تجربہ کار اور بہتر درجہ بندی رکھنے والی ٹیموں کے خلاف شاندار مقابلہ کیا، جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسیب بن عزیز نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ٹیم کی میزبانی پاکستان ہائی کمیشن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گورننگ بورڈ کے رکن پرویز سندھیلہ، ٹیم منیجر اور سابق اولمپین خواجہ محمد جنید، نائب کوچ محمد وسیم سمیت دیگر شخصیات اور مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ مسلسل محنت، نظم و ضبط اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے پاکستان ہاکی دوبارہ عالمی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی شان بحال کرے گی اور قومی کھیل ایک بار پھر ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia