جون 25, 2026

امریکا، ایران پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

0
امریکا، ایران پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

امریکا، ایران پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت کے مثبت اثرات عالمی توانائی منڈی پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ مغربی ٹیکساس خام تیل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوتا رہا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی قیمت 66 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔ بدھ کے روز بھی دونوں اہم اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت کی بحالی ہے، جس سے عالمی رسد کے حوالے سے خدشات کم ہوئے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں امن و استحکام برقرار رہا اور تیل کی فراہمی میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جس سے توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia