آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بہتر ہونے اور علاقائی کشیدگی میں کمی سے منڈی کو سہارا مل گیا
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بہتر ہونے اور علاقائی کشیدگی میں کمی سے منڈی کو سہارا مل گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں برینٹ خام تیل تقریباً 76 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی روانی میں بہتری اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں نسبتاً کمی ہے، جس کے باعث تیل کی عالمی رسد متاثر ہونے کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں پیش رفت اور بعض پابندیوں میں عارضی نرمی کی خبروں نے بھی منڈی کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں نے تیل کی فراہمی میں استحکام کی توقع ظاہر کی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر خطے میں حالات مزید بہتر ہوتے رہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رہی تو خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم کسی نئی علاقائی کشیدگی یا غیر متوقع صورتحال کی صورت میں قیمتوں میں دوبارہ اضافہ بھی ممکن ہے۔
