ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ایرانی صدر اپنے دورے میں ثالثی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
