جون 22, 2026

سبزیاں کھانے کے بعد چیونگ گم چبانا دل کی صحت کے لیے مفید قرار

0
سبزیاں کھانے کے بعد چیونگ گم چبانا دل کی صحت کے لیے مفید قرار

سبزیاں کھانے کے بعد چیونگ گم چبانا دل کی صحت کے لیے مفید قرار

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چقندر، پالک اور دیگر پتوں والی سبزیاں کھانے کے بعد چیونگ گم چبانا بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سبزیاں قدرتی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم میں ایسے کیمیائی عمل کو متحرک کرتے ہیں جس سے خون کی نالیاں کشادہ ہوتی ہیں، خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دل پر دباؤ کم پڑتا ہے۔

تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے پایا کہ میٹھی چیونگ گم تھوک میں ایسی تبدیلی پیدا کر سکتی ہے جو ان مفید اجزا کے اثرات کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے بلڈ پریشر میں کمی آ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کے دورے اور فالج جیسے خطرناک امراض کا خدشہ کم ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں شامل رضاکاروں کو چقندر کا رس پلانے کے بعد مختلف اقسام کی چیونگ گم دی گئی تاکہ اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia