جون 22, 2026

قطر اور پاکستان کی ثالثی کامیاب، ایران اور امریکا جامع معاہدے کے لیے متفق

0
قطر اور پاکستان کی ثالثی کامیاب، ایران اور امریکا جامع معاہدے کے لیے متفق

قطر اور پاکستان کی ثالثی کامیاب، ایران اور امریکا جامع معاہدے کے لیے متفق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی میں ہونے والے لوسرن سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے آئندہ ساٹھ روز کے اندر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے باقاعدہ لائحۂ عمل پر اتفاق کر لیا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق اعلیٰ سطحی مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں مکمل ہوئے، جبکہ مستقبل کی بات چیت کے لیے مستقل طریقۂ کار طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے مذاکراتی عمل کی سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ جوہری پروگرام، پابندیوں اور تنازعات کے حل سے متعلق خصوصی گروپ بھی تشکیل دیے جائیں گے۔

اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے براہِ راست رابطے کا خصوصی نظام قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی اور قطری ثالثی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia