جون 21, 2026

ایرانی اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا، باقر قالیباف کا جذباتی پیغام

0
ایرانی اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا، باقر قالیباف کا جذباتی پیغام

ایرانی اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا، باقر قالیباف کا جذباتی پیغام

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سوئٹزرلینڈ: ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کے سلسلے میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفد کو "میناب 168” کا نام دیا گیا ہے۔

وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، قومی سلامتی کونسل کے سینئر رکن علی باقری، مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

سوئٹزرلینڈ پہنچنے کے بعد ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ میناب کے معصوم بچوں اور ایران کے شہداء کی یاد ان کے ساتھ ہے اور وہ ہر فیصلہ قومی ذمہ داری کے احساس کے تحت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنے عوام اور شہداء کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اس اہم مشن کو عزت و وقار کے ساتھ مکمل کریں گے۔

دوسری جانب مذاکرات میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں، جہاں خطے کے امن اور استحکام سے متعلق اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia