’دی رنگ‘ اور ’لیلو اینڈ اسٹچ‘ کی معروف اداکارہ ڈیوی چیز 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
’دی رنگ‘ اور ’لیلو اینڈ اسٹچ‘ کی معروف اداکارہ ڈیوی چیز 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ Daveigh Chase 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال امریکی شہر Los Angeles میں ہوا۔
ڈیوی چیز فلم The Ring میں خوفناک کردار "سمارا مورگن” ادا کرنے اور Lilo & Stitch میں لیلو کی آواز دینے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد نے بتایا کہ ان کی موت بیکٹیریل گردن توڑ بخار (میننجائٹس) اور خون میں انفیکشن کی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔ انہیں اس سے قبل شدید غذائی قلت کے باعث بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ڈیوی چیز نے کم عمری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور جلد ہی ہالی ووڈ کی نمایاں چائلڈ اسٹار بن گئیں۔ انہوں نے Donnie Darko، Spirited Away اور متعدد ٹی وی شوز میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔
ان کے انتقال کی خبر کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں فلمی دنیا میں ان کی خدمات اور یادگار کرداروں کے باعث خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
