پاکستانی نژاد Zidane Iqbal نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی
پاکستانی نژاد Zidane Iqbal نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی نژاد فٹبالر Zidane Iqbal کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نے دنیا بھر میں موجود پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ عراقی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ ورلڈ کپ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے، جسے پاکستانی فٹبال کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
گروپ مرحلے کے ایک میچ میں عراق کو Norway کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 59ویں منٹ میں میدان میں اترنے والے زیدان اقبال نے پاکستانی شائقین کو فخر کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔
23 سالہ زیدان اقبال کی پیدائش Manchester میں ہوئی۔ ان کے والد کا تعلق Sahiwal سے ہے جبکہ والدہ عراقی نژاد ہیں۔ اس پس منظر کے باعث انہیں انگلینڈ، پاکستان اور عراق تینوں ممالک کی نمائندگی کا موقع حاصل تھا، تاہم انہوں نے عراق کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
زیدان اقبال نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کی تربیت کو دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے تو ان کے والد بطور پاکستانی زیادہ خوش ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فٹبال فیڈریشن اور شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت اور اعتماد نے ان کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
فٹبال کی دنیا میں ان کا سفر آٹھ سال کی عمر میں شروع ہوا جب انہوں نے Manchester United کی اکیڈمی جوائن کی۔ تقریباً بارہ برس کلب کے ساتھ گزارنے کے بعد انہوں نے 2021 میں UEFA Champions League میں بھی نمائندگی کی۔ بعد ازاں وہ FC Utrecht سے منسلک ہوگئے جہاں ان کی کارکردگی مزید نکھر کر سامنے آئی۔
ماہرین کے مطابق اگر زیدان پاکستان کے لیے کھیلتے تو وہ ملک میں فٹبال کی مقبولیت بڑھانے اور نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے۔ تاہم پاکستان میں فٹبال کے محدود ڈھانچے اور بین الاقوامی مواقع کی کمی کے باعث ان کا عراق کی نمائندگی کا فیصلہ قابلِ فہم سمجھا جاتا ہے۔
زیدان اقبال کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایشیائی، عرب یا کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچے ان کی کہانی سے حوصلہ حاصل کریں اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے مسلسل محنت جاری رکھیں۔ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت پاکستانی فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل اور نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہے۔
