جون 18, 2026

نئی تحقیق: روزمرہ استعمال کی عام اشیاء میں موجود کیمیکلز حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کے لیے خطرناک

0
نئی تحقیق: روزمرہ استعمال کی عام اشیاء میں موجود کیمیکلز حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کے لیے خطرناک

نئی تحقیق: روزمرہ استعمال کی عام اشیاء میں موجود کیمیکلز حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کے لیے خطرناک


اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حاملہ خواتین روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی متعدد عام اشیاء کے ذریعے ایسے کیمیکلز کے مسلسل اثر میں رہتی ہیں جن کا تعلق قبل از وقت پیدائش اور نومولود بچوں کے کم وزن سے جوڑا گیا ہے۔


تحقیق کے دوران ماہرین نے 2000 سے 2021 کے درمیان بچوں کو جنم دینے والی 5000 سے زائد خواتین کے پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور ان کا حمل کے دوران طبی حالات سے موازنہ کیا۔ اس دوران 113 مختلف کیمیکلز کا جائزہ لیا گیا جو خوراک، پینے کے پانی، فضائی آلودگی، ذاتی نگہداشت کی مصنوعات اور گھریلو استعمال کی اشیاء میں پائے جاتے ہیں۔

نتائج کے مطابق اوسطاً ہر خاتون کے جسم میں تقریباً 45 مختلف کیمیکلز موجود پائے گئے، جبکہ بعض کیسز میں یہ تعداد 64 تک ریکارڈ کی گئی۔ ان میں پلاسٹک کو نرم بنانے والے فیتھالیٹس سمیت ان کے متبادل کیمیکلز بھی شامل تھے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کیمیکلز کی موجودگی کا تعلق قبل از وقت پیدائش اور کم وزن بچوں کی پیدائش کے خطرات سے ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض نئے متعارف کرائے گئے کیمیکلز بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

مطالعے میں پولی سائکلک ایرومیٹک ہائیڈروکاربنز (PAHs) جیسے مرکبات کو بھی نومولود بچوں کے کم وزن سے منسلک پایا گیا، جو عام طور پر کوئلہ، تیل، گیس اور لکڑی کے جلنے سے پیدا ہوتے ہیں اور فضائی آلودگی کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کی سینئر محقق ٹریسی ووڈرف نے کہا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ پرانے زہریلے کیمیکلز کے متبادل بھی بعض اوقات اتنے ہی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کیمیکلز سے مکمل بچاؤ مشکل ہے، تاہم یہ تحقیق حاملہ خواتین اور پالیسی ساز اداروں کے لیے اہم آگاہی فراہم کرتی ہے تاکہ صحت کے بہتر تحفظ کے اقدامات کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia