جون 18, 2026

ملک بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

0
ملک بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ملک بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ


اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج اور رات کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ مزید بارش متوقع ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں تیز بارش کی توقع ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ژوب، شیرانی، زیارت، کوہلو، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، سبی، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia