جون 16, 2026

پنجاب کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی، تعلیم و صحت کیلئے بڑے فنڈز مختص

0
پنجاب کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی، تعلیم و صحت کیلئے بڑے فنڈز مختص

پنجاب کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی، تعلیم و صحت کیلئے بڑے فنڈز مختص

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کا مجموعی بجٹ 5,850 ارب روپے سے زائد جبکہ ترقیاتی بجٹ 752 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔ پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3,793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کا تخمینہ ہے جبکہ صوبائی محصولات کی مد میں 1,330 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق تنخواہوں کیلئے 650 ارب روپے، پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑ روپے اور پنجاب فنانس کمیشن کیلئے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب روپے، ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب روپے اور سبسڈی کیلئے 80 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

صحت کے شعبے کیلئے 680 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کینسر اور فالج کے مریضوں کیلئے بھی خصوصی فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

تعلیم کے شعبے کیلئے 900 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ، الیکٹرک اسکوٹیز اور سائیکل اسکیمیں شامل ہیں، جبکہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے 20 ارب روپے سے زائد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پرواز کارڈ کیلئے 7 ارب روپے، کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے، ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کیلئے مجموعی طور پر 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رمضان پیکیج کیلئے 35 ارب روپے اور یونیورسٹی گرانٹس کیلئے 18 ارب روپے رکھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia