بھارت اے کی شکست کے بعد میدان میں کشیدگی، سوریاونشی اور سری لنکن کھلاڑی آمنے سامنے
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
اIndia A cricket team کو Sri Lanka A cricket team کے ہاتھوں دمبولا میں شکست کے بعد میدان میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں بھارتی بیٹر Vaibhav Suryavanshi اور سری لنکن کھلاڑی Vishen Halambage کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔سلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوریاونشی نے وشین ہالامباگے کو دھکا دیا، جس پر سری لنکن کھلاڑی نے بھی انہیں خود سے دور ہٹایا۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں نے مداخلت کرکے صورتحال کو قابو میں کیا۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بھارتی کپتان Tilak Varma بھی بعض فیصلوں پر امپائرز سے بحث کرتے دکھائی دیے، جس سے میدان میں تناؤ کی فضا برقرار رہی۔
یاد رہے کہ ایک روزہ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد سپر اوور تک پہنچا، جہاں بھارت اے مقررہ 17 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور سری لنکا اے نے کامیابی اپنے نام کر لی۔ شکست کے بعد پیش آنے والے واقعے نے میچ کے بعد کی سرگرمیوں کو بھی خبروں کی زینت بنا دیا۔
