انگلینڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
انگلینڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ICC Women’s T20 World Cup کے افتتاحی میچ میں میزبان England نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں Sri Lanka نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش اوپنرز نے 135 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا، جس کے بعد انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 219 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے Danni Wyatt-Hodge نے ناقابل شکست 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ Amy Jones نے 53 اور کپتان Nat Sciver-Brunt نے 46 رنز بنائے۔
220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 132 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے Nilakshika Silva نے 39 اور Harshitha Samarawickrama نے 29 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی بولنگ میں Freya Kemp نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ Charlie Dean اور Sophie Ecclestone نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ Lauren Bell اور Linsey Smith کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے پاس تھا، جو اس نے 2023 میں پاکستان کے خلاف قائم کیا تھا۔ انگلینڈ اب تک ٹورنامنٹ کی واحد ٹیم ہے جس نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 200 سے زائد رنز کا مجموعہ اسکور کیا ہے۔
