جون 13, 2026

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2026-27 کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ

0
وفاقی کابینہ نے بجٹ 2026-27 کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2026-27 کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔


ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی معاشی حکمتِ عملی، محصولات کے اہداف اور سرکاری اخراجات سے متعلق اہم فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ دو مرحلوں میں کیا جائے گا، جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو نسبتاً زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی شرح اور دیگر تفصیلات وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران سامنے آئیں گی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا ضروری ہے، جبکہ بجٹ میں مالی نظم و ضبط اور ترقیاتی ترجیحات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia